• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف سے متعلق لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان بار کونسل نے سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔پاکستان بار کونسل کی درخواست کے مطابق ہائیکورٹ کوسنگین غداری کیس میں مداخلت کا اختیار نہیں تھا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ خصوصی عدالت کی تشکیل کا فیصلہ کالعدم قراردینا اختیارات سے تجاوز ہے،ہائیکورٹ کوسنگین غداری کیس میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں تھا۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ پرویز مشرف نے تین نومبر2007 کو ملک میں ایمرجنسی لگائی ،پرویز مشرف کو خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی ۔
تازہ ترین