• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم خواتین کے موقع پر سندھ میں خواتین کے حقوق اور خاص طور پر ان کو جنسی ہراساں کیے جانے کے خلاف صوبائی محتسب نےتاریخی فیصلہ کرتے ہوئے خواتین کو دفترمیں جنسی ہراساں کرنے پر قومی ادارہ برائے امراض قلب کے تین ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے۔

اسپتال میں تحفظ فراہم کرنے والوں نے اپنے ہی شعبے کی دو خواتین کو جنسی ہراساں کیا، صوبائی محتسب نے قومی ادارہ برائے امراض قلب کی دو خواتین ملازمین کی جانب سے دو الگ الگ کیسز میں فیصلہ سنایا ہےایک سال تک کیس چلنے اور درجنوں سماعتوں کے بعد خواتین کے حق میں اچھا فیصلہ سنایا گیا ہے۔

صوبائی محتسب نے تحفظ نسواں ایکٹ2010 کی روشنی میں فیصلے سنائے ہیں، تینوں مجرم گزشتہ تین سال سے خواتین کو ہراساں کررہے تھے ، تینوں افراد کو قومی ادارہ برائے امراض قلب سے نوکریوں سے فارغ کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں جبکہ مجرمان میں عبداللطیف ڈار، جاوید حسین اور مرزا ظفر محمود شامل ہیں۔

18 گریڈ کے عبدالطیف ڈار ہیڈ آف سیکیورٹی کے عہدے پر تعینات تھے، جاوید ڈار اور مرزا ظفر گریڈ 16 کے سینئر سیکیورٹی انچارج تھے، تینوں افراد کو اپنے شعبے میں کام کرنے والی دو خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے جرم میں سزائیں سنائی گئیں ہیں، دو مجرموں پر ایک ایک لاکھ اور ایک مجرم پر ڈیڑھ لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

دوسری تینوں برطرف ملازمین کا مؤقف ہے کہ ان پر جھوٹا الزام لگا کر پھنسایا گیا ہے ، فیصلے کے خلاف اپیل ضرور کریں گے۔

تازہ ترین