• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی آج پروگرام”جرگہ“ کے مہمان ہونگے

کراچی (جنگ نیوز) پشاور زلمی کے سابق کپتان ، معروف کرکٹر اور پاکستان کی اعزازی شہریت حاصل کرنے والے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ اب وہ پشاور زلمی کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ اور پلیئر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پشاور زلمی کی قیادت کی ذمہ داری اب وہاب ریاض کو دے دی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ والدہ نے منع کیا ہے اس لئے میں سیاست میں نہیں آؤں گا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان کے سیاست میں آنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دور میں لیجنڈ کرکٹر رہے ہیں جبکہ میں ابھی ایک عام کھلاڑی ہوں۔ پروگرام کے دوران ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں کی بے لوث محبت پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شو کے دوران پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی سے بھی دلچسپ گفتگو ہوئی۔ ناظرین جاوید آفریدی اور ڈیرن سیمی کی تفصیلی گفتگو ہفتے کی شب 10 بجکر 5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ پروگرام کے میزبان سلیم صافی ہیں۔

تازہ ترین