• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روم، کورونا وائرس کے باعث فارمولا ای ریس ملتوی


 روم میں 4اپریل سےشروع ہونےوالی فارمولا ای ریس کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردی گئی۔

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وہیں کھیلوں کے مقابلوں کو بھی بے انتہا متاثر کیا ہے.

روم میں اگلے ماہ ہونے والی فارمولا ای ریس کو کورونا وائرس کی وجہ سےملتوی کردیا گیا ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ریس کو متبادل جگہوں پر کروانے پر غور کر رہے ہیں۔

کورونا کے باعث ملتوی کی جانے والی یہ دوسری ریس ہے اس سے پہلے چائینیز فارمولا ای بھی منسوخ کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین