لیگ اسپنر زاہد محمود کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔
نسیم شاہ 5 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پشاور زلمی کے خلاف میچ میں بائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
نسیم شاہ کے اسکینز کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم نے انہیں 5 روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔
متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے زاہد محمود (سلور کٹیگری) کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔
کمیٹی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان، مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔