عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ باچاخان مرکز پشاور میں 10مارچ کو پختون قومی جرگہ ہوگا۔
ایک بیان میں اے این پی رہنما نے کہا کہ جرگے میں جے یو آئی ( ف)، جماعت اسلامی، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، قومی وطن پارٹی ، پی کے میپ ، پی ٹی ایم اور دیگر جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی اسفند یار ولی خان اس جرگے کی میزبانی کریں گے ۔
زاہد خان نے کہا کہ جرگہ پشتونوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل دینے کی بھرپور کوشش کرے گا ۔