عالمی یوم خواتین کے موقع پر عورت آزادی مارچ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے سکھر میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواتین نے ہاتھوں میں مشعلیں تھام کر اپنے حقوق کے لئے نعرے بھی بلند کیے۔
خواتین کی مشعل بردار ریلی لب مہران سے سکھر بیراج تک نکالی گئی۔ اس دوران ریلی میں شریک خواتین اپنے حقوق کے لئے نعرے بلند کرتی رہیں۔
عالمی یوم خواتین کے حوالے سے آج ملک کے مختلف شہروں میں مارچ اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔