• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال میں ٹیکسز کی مجموعی صورتحال بہتر ہے، مکیش کمار چاؤلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امورمکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ رواں مالی سال میں اب تک ٹیکسز کی مجموعی صورتحال بہتر ہے اور امید ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل ہمیں 100 فیصد سے زائد ٹیکس اہداف حاصل کرنے ہیں، جولائی 2019 سے فروری 2020 تک مختلف ٹیکسز کی مد میں مجموعی طور پر 54038.241 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا، یہ بات انہوں نے ٹیکسز کی وصولی سے متعلق اپنے زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد عبد الحلیم شیخ، ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسی مدت میں 49080.532 ملین روپے وصول کئے گئے تھے جبکہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 4770.480 ملین روپے، انفراسٹرکچر کی مد میں 43060.451 ملین روپے اور پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 451.461 ملین روپے وصول کئے گئے، انہوں نے مزید بتایا کہ کاٹن فیس کی مد میں 197.059 ملین روپے، جائیداد ٹیکس کی مد میں 1773.004 ملین روپے اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد 54.256 ملین روپے وصول کئے گئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاؤلہ نے افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن سے ہم اپنے اہداف باآسانی حاصل کرسکتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ افسران اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے اپنے ٹیکس اہداف حاصل کرلیں گے۔
تازہ ترین