• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات، تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں شاندار مینڈیٹ ملا، اسکی لاج رکھیں گے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات


لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال او رجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں شاندار مینڈیٹ ملا اور ہم اس مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے، تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے ہر صورت نبھائے گی ،ماضی میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو سیاسی وعدوں سے بہلایا گیا اور سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے نام پر لئے گئے فنڈ اپنے حلقوں پر لگائے، جنوبی پنجاب کے عوام نے ترقی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو عام انتخابات میں بری طرح مسترد کیا۔

تازہ ترین