• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے ریجنل منیجر کی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سےملاقات

کوئٹہ(پ ر)شہر سے پلاسٹک کے خاتمے کی مہم میں مسلم ہینڈز انٹرنیشنل ڈپٹی کمشنر اورانکی ٹیم کیساتھ بھرپور تعاون کریگی، ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے ریجنل منیجر ملک نعیم نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی سے ملاقات کے دوران کیا انہوںنے کہاکہ ہم ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے اس معاملے میں اٹھائے گئے اقدامات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ملک نعیم نے مزید کہاکہ کوئٹہ شہر کے باشعور عوام کو اس شہر کو پلاسٹک سے پاک کرنے میں ڈپٹی کمشنر اور انکی ٹیم کا ساتھ دینا چاہیے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مسلم ہینڈز فوری طورپراس کام میں ہمارا ہاتھ بٹائے گی۔  
تازہ ترین