• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شعبوں میں نام کمانے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شیری رحمان

مختلف شعبوں میں نام کمانے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،شیری رحمان


پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے کر نام کمانے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور پاکستان بننے کے بعد بھی سیاست میں سر گرم رہیں جو کہ قابل تعریف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو بار کی منتخب وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جیسی قومی ہیروز اور مختلف شعبوں میں نام کمانے والی خواتین بھی قابل تحسین ہیں۔

رہنما پی پی نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والی ان خواتین کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو گھروں میں اور کھیتوں میں محنت مشقت کرتی ہیں۔

تازہ ترین