• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: پہلے صوبائی انڈر 21 گیمز کی تیاریاں مکمل

پشاور میں آج سے شروع ہونے والے پہلے صوبائی انڈر 21 گیمز کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی افتتاحی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔

صوبائی انڈر 21 گیمز کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی آمد سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ایک دن قبل ہی قیوم اسٹیڈیم کے راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے قیوم اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ظہور بابر آفریدی کا کہنا تھا کہ اہلکار ڈیوٹی سمیت ضرورت پڑنے پر کھلاڑیوں کی مدد و تعاون کریں جبکہ شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ دو ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔

ڈی جی اسپورٹس اسفند یار خٹک کے مطابق گیمز میں 7 ہزار کھلاڑی 14 مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے، گیمز میں 20 مرد اور دس خواتین کے ایونٹس شامل ہیں۔ 

تازہ ترین