لاس اینجلس (جنگ نیوز) روس کی ماریہ شراپووا ٹینس سے ریٹائر ہوچکی ہیں لیکن انہوں نے کھیل سے ناتہ نہیں توڑا۔ وہ اتوار کو دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والی معروف ہالی ووڈ ایکٹریس ہیلری سوانک کے ساتھ ریوریا کنٹری کلب کورٹس پہنچ گئیں اور ان کے ساتھ ٹینس کھیلتے دکھائی دیں۔ بعد میں انہوں نے سوشل میڈیا ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ دینے پر ہیلری کا شکریہ بھی ادا کیا۔ماریہ نے مزید لکھا کہ ہم ماضی میں بھی ایک ساتھ کھیل چکے ہیں۔