• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولی خوشیاں بانٹنے، اتحاد اور امن کا پیغام ہے ، بلاول بھٹو زرداری

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی سے متعلق کہنا ہے کہ رنگوں کا یہ تہوار خوشیاں بانٹنے، اتحاد اور امن کا پیغام ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی پر اپنے پیغام میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوَں کا اظہار کیا ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 1973ء کا آئین ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور مساوی حیثیت دیتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی اقلیتی برادری کا قومی ترقی میں بے مثال کرادر ہے۔

تازہ ترین