• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار مبارک، عمران خان

ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار مبارک، عمران خان


وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستانی ہندو برادری کو رنگوں بھرے تہوار ہولی کی مبارکباد دی گئی ہے ۔

عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار ہولی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری  دعا ہے کہ یہ تہوار ہماری ہندو برادری کے لیے فرحت و سلامتی کا وسیلہ بنے۔

واضح رہے کہ ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار ہولی بھرپور و جوش جذبے سے منا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اقلیتوں پر بیان، عمران خان پھر ہیرو بن گئے

واضح رہے کہ کہ گزشتہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے مسلم کش فسادات پر وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی کشیدہ صورتحال پر عالمی برادری سے ایکشن کا مطالبہ کیا تھا ۔

یہ بھی بڑھیے: خبردار! کوئی غیر مسلم پر ہاتھ نہ اٹھائے، وزیر اعظم

انہوں نے پاکستانیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آگاہ رہو! پاکستان میں اگر کسی نے بھی غیر مسلم شہریوں پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی یا کسی عبادت گاہ کی جانب بری نظر سے دیکھا تو نہایت سختی سے پیش آئیں گے۔

تازہ ترین