• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن مارکیٹ: ڈالر کی قدر میں 2 روپے 70 پیسے اضافہ


ملک میں ڈالر ایک بار پھر اونچی اڑان بھرنے لگا، اوپن مارکیٹ میں ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 70 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 157 روپے کا ہوگیا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 34 پیسے اضافے کے بعد 156 روپے 58 پیسے تک پہنچ گیا ۔

دوسری جانب سونے کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں سونا مہنگا ہونے کا رجحان ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار 200 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونا 600 روپے اضافے کے بعد 81 ہزار 618 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 9 ڈالر کم ہوکر16 سو 66ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین