پشتون قومی جرگہ کل صبح 10 بجے باچا خان مرکز پشاور میں ہوگا، سربراہ اے این پی اسفند یار ولی خان جرگے کی میزبانی کریں گے۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے قومی جرگے میں تمام پشتون رہنما شرکت کریں گے۔
جرگے میں پشتونوں کو درپیش مسائل، لاپتہ افراد، سی پیک، بدامنی، پاک-افغان تعلقات، تجارتی راستوں کی بندش اور اٹھارویں ترمیم سمیت دیگر امور پر بحث ہوگی۔
اے این پی ترجمان زاہد خان کا کہنا ہے کہ جرگے میں جے یو آئی (ف)، جماعت اسلامی، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، قومی وطن پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، پختون تحفظ موومنٹ اور دیگر جماعتوں کے رہنما و قائدین شرکت کریں گے۔
زاہد خان نے کہا کہ جرگہ پشتونوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل دینے کی بھرپور کوشش کرے گا۔