• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شہزادوں کی نظربندی شاہی خاندان کو واضح پیغام

کراچی(نیوزڈیسک) سعودی شہزادوں کی نظربندیوں سے ولی عہد محمد بن سلمان نے شاہی خاندان کو واضح پیغام دیا ہے کہ ان کے بادشاہ بننے کی راہ میں کوئی بھی رکاوٹ بننے کی کوشش نہ کرے۔ 

ذرائع کے مطابق اس کریک ڈائون میں اصل ہدف شاہ سلمان کے بھائی احمد بن عبدالعزیز تھے۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ اقتدار کی منتقلی کی تیاری ہے اور شاہی خاندان کو پیغام دیا گیا ہے کہ کوئی بھی محمد بن سلمان کو ناں کہنے کی جرات نہ کرسکے۔

 ایک سینئر غیرملکی ڈپلومیٹ کا کہنا تھا کہ شہزادوں کی نظربندیوں سے ملک کے تشخص کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔ 

اس سے قبل 2018 میں جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل اور یمن میں جنگ کی وجہ سے سعودی حکومت پر عالمی سطح پر سخت تنقید ہوتی رہی ہے۔

تازہ ترین