لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ کی زیرصدارت لاہور ہائی کورٹ میں اجلاس ہوا، اجلاس میں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے خصوصی شرکت، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان سمیت دیگر متعلقہ صوبائی سیکرٹریز اور آفیسرز نے شرکت کی،اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ اور ضلعی عدلیہ کو یوٹیلیٹی الاؤنس کی فراہمی ، ضلعی اور تحصیل عدالتوں میں وکلاء چیمبرز کی فراہمی اور عدالتوں میں فرنیچر و لفٹس کی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ بہترین انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی میں کوئی بھی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی افسران و ملازمین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کےلئے اقدامات کررہے ہیں ۔