• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ ملاوٹ شدہ سیمنٹ پیک کر نے والے افراد گرفتار

پشاور( وقائع نگار ) ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے معروف برانڈ کی بوریوں میں ملاوٹ شدہ سیمنٹ پیک کر نے والے افراد کو گرفتار کر لیا۔ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اصغر کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ انقلاب روڈ پر ایک گودام میں مشہور و معروف برانڈ کی خالی سیمنٹ کی بوریوں میں ملاوٹ شدہ سیمنٹ پیک کر کے مارکیٹ میں سپلائی کی جارہی ہے جس پر انھوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ کو فوری کاروائی کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مذکورہ گودام پر چھاپہ مارا۔ کاروائی کے دوران گودام میں ملاوٹ شدہ سیمنٹ کو مشہور و معروف سیمنٹ کی بوریوں میں پیک کیا جا رہا تھا۔موقع سے پانچ افراد کو گرفتار کر کے350 جعلی سیمنٹ کی بھری بوریاں اور مشہور برانڈ سیمنٹ کی ہزاروں خالی بوریوں کو سرکاری تحویل میں لے کرگودام سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر بات کر تے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور ان کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین