پشاور ( نیوز ڈیسک ) پشاور کےعلاقے پجگی روڈ تبلیغی مرکز کے قریب گھرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کے افسروں اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)شفیق آفریدی نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور موقع پر رہ کر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گھر کے مالک کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔