کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی صوبائی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑضلع پشین کے امیرمولوی محمدانورمولوی عبدالولی مولوی محمدنبی مولوی عبدالغفار حیات اللہ ترابی اوردیگرنے رسالدارمیجرعلی محمدترین کے پشین سے تبادلہ کے فیصلے کومستردکرتے ہوئے کہاکہ ضلع پشین جہاں ایک قبائلی علاقہ تودوسری جانب بہت احساس علاقہ ہے اورایسے محنتی ایمانداراورعلاقہ کے تمام قبائل کے رسم رواج سے واقف افیسرکاتبادلہ سے تمام اقوام میں بے چینی غم وغصہ کے لہردوڑگئی ہے اوران کے ہوتے ہوئے علاقہ میں اچھے فعال کردارکے وجہ سے لیویزفورس نے بغیرجدیدحالات سہولیات کے عدم فراہمی کے باوجودامن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے اورپشین کے عوام وتمام قبائل کیلئے میجر رسالدار کاتبادلہ ناقابل قبول ہے وزیراعلی بلوچستان فوری طورمداخلت کرتے ہوئے میجررسالدارپشین علی محمدترین کاتبادلہ منسوخ کر کے انہیں پشین ہی اپنے سابقہ عہدے و پوسٹ پررکھاجائیں تاکہ پشین کے تمام قبائل عوام میں پائی جانے والے غم وغصہ کی لہرکاخاتمہ ہوسکے۔