کورونا وائرس نے لاکھوں دلوں کی دھڑکن میڈونا کے فینز کو بھی مایوس کردیا۔
معروف امریکی گلوکارہ میڈونا آج اور کل پیرس میں پرفارم کرنے والی تھیں تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر فرانس کی جانب سے 1000 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد میڈونا نے کنسرٹ منسوخ کردیے۔
فرانس کے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے میڈونا نے پیرس میں اپنے کنسرٹ منسوخ کردیے جبکہ کنسرٹ کے مقام پر دو ہزار آٹھ سو افراد کی گنجائش ہے۔
یاد رہے کہ کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 4005 ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے 112 ممالک متاثر ہو چکے ہیں۔