کورونا وائرس کے باعث پاک افغان چمن سرحد بابِ دوستی بند کرنے کے حکم میں توسیع کر دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے 9 مارچ سے مزید سات روز کے لیے پاک افغان چمن سرحد بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب ایران سے پاکستان آنے والوں کی تفتان بارڈر پر اسکریننگ جا ری ہے، اسکریننگ کے بعد مسافروں کو قرنطینہ مراکز میں رکھاجا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 4005 ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے ایک 112 ممالک متاثر ہو چکے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق یورپی ممالک میں اٹلی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس میں ایک روز میں 97 اموات ہو چکی ہیں جس کے بعد تعداد 463 ہوگئی جبکہ فرانس میں 30، اسپین میں 28 اور برطانیہ میں 5 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔