• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں کورونا وائرس سے مزید 43 اموات


ایرانی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے مزید 43 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد237 ہوگئی ہے۔

مشیرِ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ایران میں  مزید پانچ سو ساٹھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ دو ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے 595 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 167 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے اب تک 2 ہزار 394 مریض صحتیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے : کوروناوائرس، چین میں مزید 22افراد دم توڑ گئے

اسپین میں کورونا وائرس کے شکار مزید 8 افراد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کا شکار مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے جہاں مرنے والوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔

چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس دنیا بھر کے ممالک میں پھیل گیا ہے کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد دنیا بھر میں 3,882 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین