وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی ٹی وی پر آچکی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پر تنقید کی اور کہا کہ ن لیگ کے اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو سوال قوم کر رہی ہے وہ اب مسلم لیگ (ن) کے اجلاسوں میں بھی ہو رہے ہیں۔
مراد سعید نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کسی کے ضمانتی بنے اور وہ خود بھی نو دو گیارہ ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنی واپسی کی تاریخ خود ہی دے دیں ورنہ شاہی سواری کا انتظام کریں گے۔