شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) اندرون شہر سول لائنز سے نامعلوم ملزمان نے کالج کی طالبہ کو اغواء کرلیا ، بی ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، طالبہ (ص) گزشتہ روز گھر سے کالج جانے کیلئے نکلی کہ راستہ میں کار سوارو ں نے اسے اغواء کر لیا، محلہ ارائیانوالہ سے بھی دو ملزمان محسن اور ذیشان نے ایک شہری قاسم کی جواں سالہ بیٹی(ع) کو زبردستی اغواء کرلیا اور فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دریں اثناء قصبہ فیروزوٹواں میں دو بہنوں (ن) اور (الف) کو امتیاز وغیرہ دو نوجوانوں نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے مبینہ طور پر سابقہ آشنائی کی بناء پر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔