• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی میں فوڈ فیسٹیول اور پیٹ شو

پشاور یونیورسٹی میں فوڈ فیسٹیول اورپیٹ شو کا آغاز


پشاور میں پشاور یونیورسٹی میں 2 روزہ فوڈ فیسٹیول اور پیٹ شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف پشاور میں آئی ایم ایس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام رنگا رنگ فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔

فیسٹیول میں طلبہ و طالبات کے لیے مختلف کھانوں کے اسٹالز لگائے گئے، اس دوران طلبہ لذید کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

فیسٹیول میں طلبہ و طالبات کی تفریح کے لیے پیٹ شو کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مختلف نسلوں کے پالتو جانور شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ فوڈ فیسٹیول کی طرح مزید ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جانا چاہیے تاکہ طلبہ پڑھائی کے ساتھ تفریح بھی کر سکیں۔

تازہ ترین