• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں مزید ٹیکس رعایت دینے سے متعلق ترمیمی بل مسترد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے گوادر میں مزید ٹیکس رعایت دینے سے متعلق ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2019متفقہ طورپر مسترد کر دیا ہے، قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا جس میں افسران کی عدم شرکت پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل میں گوادر بندرگاہ اور گوادر فری ٹریڈ زون میں گچار چینی کمپنیوں کے کنسورشیم کو ٹیکس رعایت دینے کیلئے ترمیم کی تجویز دی گئی، ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیکس قانون میں ترمیم کے ذریعے گوادر بندرگاہ اور فری ٹریڈ زون میں چار چینی کمپنیوں کے کنسورشیم جن میں چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمٹیڈ ، گوادر انٹرنیشنل ٹرمینل لمیٹیڈ ، گوادر میرین سروسز لمٹیڈ اور گوادر فری زون کمپنی لمیٹڈ کے کنٹریکٹرز اور سب کنٹریکٹرز کو درآمدات پر 23سال کیلئے کسٹم ڈیوٹی میں مزید رعایت دی جائیگی۔
تازہ ترین