پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر لٹریری کلب یونیورسٹی آف پشاور نے خویندی ادبی لخکر کے اشتراک سے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے کثیر اللسانی مشاعرے کا اہتمام کیا جس میں جامعہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلبا ءو طالبات اور صوبہ بھر سے آئے ہوئے مہمان شعرا ءخواتین نے کثیر تعداد میں حصہ لیا جنہوں نےتاریخ میں خواتین کے کردار اور خدمات کو اپنے کلام کے ذریعے اجاگر کیا۔تقریب کی صدارت سابق نگران وزیر تعلیم اور سماجی کارکن معراج ہمایون نے کی جبکہ پرووسٹ ڈاکٹر فضل شیر ،ڈاکٹر جمال ناصر ،کلثوم زیب ،ڈاکٹر اویس قرنی اور پروفیسر اباسین یوسفزئی نے معاشرے میں خواتین کی عظمت، محنت اور درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ مشاعرے میں نرگس ادا،نسیم فرحت،ساجدہ مقبول،زبیدہ زوبی،سلیمان جاوید،قدسیہ ہامی،فرزانہ رسول،نورین امان،منظور الٰہی،عالیہ،منتظر احمد،نازیہ درانی،زنیرہ حیا،زاہدہ تنہا نے اردو، کھوار اور انگریزی کلام سنایا ۔