مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز بھی اپنا کنٹینر تیار کر رہی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جلد واپس آئیں گے۔
میزبان سے گفتگو میں انہوں نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خود سے منسوب باتوں کی تردید نہیں کی۔
جاوید لطیف نے مزید کہاکہ ہم گھر کے اندر ہر قسم کی بات کرتے ہیں۔