• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈالر کیس میں پیشرفت، مزید 30 ہزار جعلی ڈالر برآمد، خریداری پشاور اور چھپائی افغانستان میں ہوتی تھی

کراچی (اسد ابن حسن) گزشہ اتوار کو گرفتار اور ان سے برآمد جعلی 13ہزار ڈالر کی برآمدگی کے بعد مزید سنسنی خیز پیش رفت جاری ہے اور پیر کی شب ایف آئی اے کی ٹیم جس کے سربراہ سب انسپکٹر شبیر چانڈیو تھے، اُنہوں نے گلستان جوہر میں واقع میلینیم مال کے نزدیک ایک پان کے کھوکے پر چھاپہ مار کر مزید دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 30ہزار جعلی ڈالر برآمد کرلیے۔ گرفتار محمد یوسف سے جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا جبکہ محمد الیاس سے ایک ادارے کا جعلی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کارڈ بھی برآمد ہوا۔ دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ دونوں جب جعلی ڈالروں کی ڈیلیوری دینے جاتے تھے تو اگر کوئی پولیس والا ان کو روک لیتا تھا تو وہ اپنے جعلی سرکاری کارڈ دکھا کر بآسانی نکل جاتے تھے۔

تازہ ترین