• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا نے نواز شریف کو رہا کرانے کیلئے اسلام آباد کا رخ کیا، اعتزاز احسن

مولانا نے نواز شریف کو رہا کرانے کیلئے اسلام آباد کا رخ کیا، اعتزاز احسن 


حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ومعروف قانون داں اعتراز احسن نے کہا ہے کہ مولانا نے نواز شریف کو رہا کرانے کے لئے اسلام آباد کارخ کیا اوروہ کامیاب بھی رہے، دونوں بھائی پیسے بھی بچاگئے اور ملک سے بھی چلے بھی گئے، اب دونوں بھائیوں کی طبیعت بھی خراب ہے اوروہاں ملاقاتیں بھی کررہے ہیں، حکومت نواز شریف کو نہیں لاسکتی، ماضی شاہد ہے کہ برطانیہ نے کبھی کسی کو واپس نہیں بھیجا، الطاف حسین اور اسحق ڈار کی مثالیں سامنے ہیں۔ نوازشریف نے برطانیہ کو کہا ہے کہ پاکستان میں ہوسٹائل حکومت ہے۔

تازہ ترین