ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کیپٹن (ریٹائرڈ) ظفر اقبال دو روزہ پر ملتان پہنچے اور ریجنل آفس، پٹرولنگ پولیس،ڈی ایس پی آفس،ضلع لودھراں کی فارمل انسپکشنز کیں، اس دوران انہیں چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریجن کی تمام اضلاع سے ایک ایک گاڑی کو ماڈل وہیکل کے طور پر ٹھیک کروایا گیا ہے، بعد ازاں انہوں نے ایس پی پٹرولنگ زبیدہ پروین اور تمام اضلاع کے ڈی ایس پی کے ساتھ کرائم میٹنگ کی صدارت کی۔