• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے ماضی میں میر شکیل الرحمٰن پر کیس کرنے کا کہا تھا

وزیر اعظم نے ماضی میں میر شکیل الرحمٰن پر کیس کرنے کا کہا تھا


وزیر اعظم عمران خان نے وزارت سنبھالنے سے پہلے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن پر کیس کرنے کا کہا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہونے سے پہلے  23 جنوری 2018 کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ انہوں نے جنگ گروپ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کے خلاف پٹیشن تیار کرلی ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ اس پٹیشن کو نیب میں لے کر جارہے ہیں، اس کے بعد جیو ان سے غلط نہیں صحیح سوال پوچھے گا۔

27 جنوری کو بھی عمران خان نے کہا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن تیاری کرلیں وہ ان کے خلاف زبردست کیس لے کر آرہے ہیں۔

تازہ ترین