• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون پر مکمل دسترس ضروری ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور(خبرنگارخصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ سے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے طلبہ و طالبات نے ملاقات کی۔طلباء کو لاہور ہائی کورٹ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کروایا گیا ہے۔ اس موقع پر قانون دان ظفر اقبال کلانوری بھی طلباء کے ہمراہ تھے۔ لاء سٹوڈنٹس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے کہا کہ قانون کا علم بہت وسیع ہے۔ صرف لاء کی ڈگری لینا ہی سب کچھ نہیں ہوتا، قانون پر مکمل دسترس بہت ضروری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پروفیشنلزم کے فروغ کیلئے شعبہ قانون کے سٹوڈنٹس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ بدقسمتی ہے کہ قوانین پر مکمل عبور اور علم نہ ہونے کی وجہ سے سول ججز اور ایڈیشنل سیشن ججز کے امتحانات میں بہت کم امیدوار کامیاب ہوپاتے ہیں۔ سول جج بننا ہو یا ہائی کورٹ کا جج، سخت محنت اور قانون پر مکمل دسترس ضروری ہے۔
تازہ ترین