ملتان(سٹاف رپورٹر)بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے ملتان میں 40مقامی امن کمیٹیاں قائم کردی گئیں،جرنلسٹ فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کی جانب سے قائم کی جانے والی کمیٹیاں شاہ رکن عالم ٹاؤن کی 6 یونین کونسلوں میں کام کریں گی،،امن کمیٹیاں یونین کونسل 124,123,119,118,117 اوریونین کونسل 125میں فروغ امن کے لئے کام کریں گی جن کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپس کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔