• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی اے کی ڈی ایچ او مردان کے رویئے کی مذمت

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر مردان ڈاکٹر عبید کی جانب سے صحت شعبے کے ملازمین کے ساتھ آئے روز توہین آمیز رویئے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے ان کے رویئے کا نوٹس لینے اور گریڈ 20 کا ڈاکٹر ڈی ایچ او تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں پی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر سلیم خان نے کہا ہے کہ اگر ڈی ایچ او نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو ملازمین کے ساتھ ملکر مردان کے ہسپتالوں میں احتجاج کیا جائے گاجبکہ محکمہ صحت کا نوٹس نہ لینے ملازمین ہسپتال بند کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے بھی محکمہ صحت کو ڈی ایچ او مردان کو ہٹانے اور ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیاہے جس پر تا حال عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔
تازہ ترین