اسلام آباد (اے پی پی) دو قومی جوڈو کھلاڑی تربیت کے لئے منگل کو ازبکستان روانہ ہوں گے جبکہ شاہ حسین شاہ گرینڈ پری میں شرکت کے بعد ترکی سے برائے راست ازبکستان میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ تینوں کھلاڑی وہاں پر ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق شاہ حسین شاہ سمیت دیگر باصلاحیت کھلاڑیوں کو کھیل میں مہارت حاصل کرنے کیلئے ایران، روس، ازبکستان، قازقستان اور تاجکستان میں ٹریننگ کےلئے بھیجا جائے گا۔ اس سلسلے میں فیڈریشن نے شاہ حسین شاہ ‘ سمیع اللہ اور قیصر خان آفریدی کو اپنے کھیل میں مزید نکھار لانے کےلئے 5 اپریل کو ازبکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔