• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ سب کے سامنے ہے، زاہد خان

حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ سب کے سامنے ہے، زاہد خان


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب) کا گٹھ جوڑ سب کے سامنے ہے۔

ایک بیان میں اے این پی ترجمان نے کہا کہ جیو، جنگ کے ایڈیٹر انچیف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، عدالت حکومت کے اس رویے کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران عدالت کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلا رہے ہیں، ایسا نہ ہوکہ حکومتی اقدامات سے ملک انتشار کی جانب چلا جائے۔

زاہد خان نے سوال اٹھایا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کو وہ دور یاد نہیں جب یہ حزب اختلاف میں تھے؟

ان کا کہنا تھا کہ جب موجودہ حکمران اپوزیشن میں تھے تب میڈیا انہیں سپورٹ کر رہا تھا، اب موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں کو تنقید برداشت نہیں ہوتی۔

تازہ ترین