• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججزکےسامنےبادشاہ اورفقیرسب برابر ہیں، نامزد چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ جنگ) نامزدچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمدقاسم خان کا کہنا ہے کہ ججز صوفی درویش کی طرح ہیں جن کے سامنے بادشاہ اور فقیر سب برابر ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ کے اعزاز میں الوادعی اور نامزدچیف جسٹس محمد قاسم خان کے اعزاز میں ضلعی عدالتوں کے ججز کی جانب سے مقامی ہوٹل میں تقریب کااہتمام کیا گیا تھا۔نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ وہ اپنا مزاج رکھتے ہیں ،کسی کےکام کو پرکھنے کا اپنا انداز ہے،جہاں آپ کی بہتری کاکوئی کام ہوگامجھے2قدم آگےپائیں گے،برائےمہربانی تبادلے کیلئے باہر سے سفارشیں نہ کروانا،جو سفارش کروائےگا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،جج کامنصب صوفی کا ہوتا ہے،جج کےسامنےبادشاہ اورفقیربرابرہیں ججز کو دنیا میں ہونیوالی قانونی تبدیلیوں کے حوالے سے آشنا ہوناچاہیے۔
تازہ ترین