• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، 30 سالہ خاتون میں کورونا کی تشخیص، حالت تشویشناک


وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آ گیا، پاکستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 29 ہوگئی۔

پمز حکام کے مطابق امریکا سے آئی خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے، خاتون کو ونٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کی عمر تیس سال ہے، خاتون کو نجی اسپتال سے پمز لایا گیا۔

پمز اسپتال کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کورونا کا یہ پہلا کیس ہے۔

تازہ ترین