وزیر ریلوے شیخ رشید نے مریم نواز کے بیان کو میڈیا میڈیا کھیلنے کی کوشش قرار دے دیا ہے ۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان سے ڈر کر بھاگنے والے بزدل لوگ کبھی باہر نہیں نکل سکتے ۔
شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ والوں کا مطالبہ اس کے سواکچھ نہیں کہ اللہ رسول کے واسطے باہر جانے دو !۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا یہ بیا ن کہ ’’یہاں جینا اور مرنا ہم نے ہے‘‘یہ لوگ صرف میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سیاسی طور پر مردہ ہوچکی ہیں۔
کورونا کے بارے میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر افراتفری پھیلانے کی کوشش نہ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت پہلے ہی بحران کا شکار ہے، ڈالر اوپر جارہا ہے، ایسا نہ ہو کہ معیشت بالکل ہی دھیں پٹاس ہوجائے۔