• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس عالمگیر وبا ہے، طاہر القادری

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس عالمگیر وبا ہے جس نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے، کورونا وائرس سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنانا ناگزیر ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وائرس پر مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ عامۃ الناس کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں، خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں تاہم ہدایات کو نظر انداز ہر گز نہ کریں۔ نبی کریمؐ نے وبا سے متاثرہ علاقوں میں آمدورفت اور میل ملاپ سے منع کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے بچنے کے لیے تدابیر اختیار کرنے کا حکم  ﷲ اور اس کے رسول ؐ نے سختی سے دیا، ایسی آفات پر قرآن و سنت اور نبوی تعلیمات سے ہدایات اور رہنمائی ملتی ہے۔ احتیاط اور تدابیر کو نظر انداز کرنے والا ﷲ اور اس کے رسول کو پسند نہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ فرمان رسول ؐ ہے کہ جس خطے میں وبا پھیل جائے وہاں ہر گز مت جاؤ، سوسائٹی کا ہر فرد ایسی آفات کی آمد پر اپنا ذمہ دارانہ سماجی کردار ادا کرے، عامۃ الناس ملکی و بین الاقوامی ہیلتھ آرگنائزیشن کی تجویز کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

تازہ ترین