• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرشکیل سچ کہنے کی پاداش میں جیل گئے، متنازع الیکشن کے بعد آنے والی حکومت کی ناکامیاں سب جانتے ہیں، شاہد خاقان

’میر شکیل سچ کہنے کی پاداش میں جیل گئے‘


ملتان (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں مہنگائی کی وجہ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں،مسلم لیگ (ن) جیلوں سے ڈرنے والی نہیں، اگر نواز شریف جیل جاسکتے ہیں، اس سے قبل جاوید ہاشمی جیل جاسکتے ہیں۔

مریم نواز، رانا ثنااللہ، حمزہ شہباز، سعد رفیق جیل جاسکتے ہیں،سچ لکھا تو دبائو آیا جب دبائو کامیاب نہ ہواتو حکومت کا آخری ہتھکنڈہ یہی ہے کہ جعلی مقدمہ بنا کر میر شکیل الرحمن کو پابند سلاسل کردیا،میر شکیل الرحمٰن سچ کہنے کی پاداش میں جیل گئے۔

ہم آزادی صحافت کے لیے پاکستان کے صحافیوں اور میڈیا گروپس کے ساتھ کھڑے ہیں اور جدوجہد میں ان کے ساتھ ہوں گے،کوئی ایک پارٹی صوبہ نہیں بناسکتی، تمام جماعتیں ملیں گی، صوبائی اور قومی اسمبلیوں میں بحث ہوتی ہے اور اتفاق رائے سے یہ چیزیں بنتی ہیں۔ 

ہفتہ کویہاں جاوید ہاشمی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ حکومت گری ہوئی ہے اس کو گرانے کی ضرورت نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ تبدیلی ایسی ہوکہ ملک میں جمہو جمہوریت بھی قائم رہے اور ملک میں حکومت بھی آئین کے مطابق چل سکے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی میں جو رکاوٹیں ہیں اس کو سارا پاکستان جانتا ہے، یہ حکومت متنازع الیکشن کے نتیجے میں آئی، اس کی ناکامی بھی سارا پاکستان محسوس کررہا ہے، ملک میں مہنگائی کا جو سیلاب ہے اور بے روزگاری ہر گھر میں ہے اس کی صرف ایک وجہ حکومت ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں۔

تازہ ترین