اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم کی جان خطرے میں ہے اور عمران مافیا کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک سمگل کررہی ہے۔ترجمان مسلم لیگ(ن) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران مافیا کا کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک سمگل کرنے کی تحقیقات کرائی جائے، عمران صاحب صحت کے وزیر ہیں، جواب دیں، تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو عوام کی جان سے کھیل رہی ہے اورعوام کا آٹا، چینی، گیس اور بجلی چوری کر رہی ہے۔