• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت سے قاتل کی سزا معافی کا اختیار واپس لیا جائے، یہ اسلام سے متصادم ہے، سراج الحق

کرک(نمائندہ جنگ)جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ صدرمملکت سے قاتل کی سزا معافی کا اختیار واپس لیاجائے ،یہ اسلام سے متصادم ہے،قاتل کو صرف مقتول کے ورثاء معاف کر سکتے ہیں ،حکومت ہر محاذپر مکمل ناکام ہوچکی ، موجودہ حکومت پرویزمشرف اور پیپلزپارٹی حکومتوں کا تسلسل ہے سابق اور موجودہ حکومت کے پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ،تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے اور ریاست مدینہ کے دعویداروں نے شرخ سودمیں7فیصد سے 13فیصدکردی جبکہ عورت کو آزادی دینے کے نام پر میراجسم میری مرضی جیسے ڈرامے متعارف کرائے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈگرنری میں مفتاح العلوم میں ختم بخاری شریف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل مرکزی رہنماسابق ممرقومی اسمبلی شبیر احمدخان ،صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع نائب امیرمولانا تسلیم اقبال،ضلعی امیر محمد ظہوراوردیگر نے بھی خطاب کیا۔سراج الحق کا کہناتھاکہ اسلام میں معافی کانظام ہے مگرپاکستان میں ایک قاتل کی سزاکوصدرمملکت معاف کردیتاہے جوکہ صرف مقتول کے ورثاء کوہی یہ حق حاصل ہے اسلئے صدرمملکت سے یہ اختیار واپس لیاجائے کیونکہ یہ اسلام سے متصادم ہے، انہوں نے کہاکہ اسمبلی سے چھوٹے بچوں سے جنسی زیادتی کیلئے بل پاس ہواجس میں صرف چودہ سال قیدرکھی گئی جبکہ اس کی سزاموت ہونی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی زینب جیسی بچی درندوں کے ہوس کا نشانہ نہ بنے، انہوں نے کہاکہ کروناوائرس نے پوری دنیا میں تہلکہ مچایاہے جن چائنیز کیساتھ لوگ سلفیاں بنواتے تھے آج چینی باشندوں کو دیکھ کر لوگ دوربھاگ رہے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری اورغربت کا تحفہ دیاہے، ڈالر کی اونچی اُڑان جاری ہے حکومت ہر محاذپر مکمل طورپر ناکام ہے موجودہ نظام کرپٹ اور سرمایہ داروں کیلئے بناہے کرپٹ اور نااہل لوگوں کے مسلط ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کرسکتااب قوم کے پاس صرف جماعت اسلامی کا آپشن رہ گیا ہے ۔
تازہ ترین