• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی سپریم کورٹ تعینات، نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان نے رخصت کیا

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں تعیناتی ہو گئی. لاہور ہائی کورٹ میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے خصوصی شرکت کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی سمیت دیگر ججز بھی موجود تھے. جبکہ اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے افسران اور عدالتی سٹاف بھی موجود تھا.جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی رخصت کے وقت تمام جج صاحبان، افسران اور عدالتی سٹاف سے فرداً فرداً ملے. انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں بہترین معاونت پر ججز، افسران اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا.چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ، نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس محمد امیر بھٹی نے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کو گلدستہ دے کر رخصت کیا.جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 42 رہ جائے گی اور جسٹس شاہد وحید کو انتظامی کمیٹی میں شامل ہو جائیں گے۔
تازہ ترین