• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی خواتین کیلئے برابری کا حق چاہتی ہے،یوسف رضا گیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کو برابری کی سطح پر حق دینے کی ہمیشہ حمایت کرتی ہے،پاکستانی خواتین بہت باہمت اور باصلاحیت ہیں،خواتین ہر شعبہ زندگی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں ، خواتین کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر پاکستان مزید ترقی کرسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کینٹ میں نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،نمائش کا اہتمام مس عروج قمر نے کیا، اس میں خواتین و حضرات کیلئے ضرورت زندگی کی اشیاء رکھی گئیں۔
تازہ ترین