• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 سالہ روسی اسنو بورڈر


ایڈونچر کی شوقین 6 سالہ روسی بچی کے اسنو بورڈنگ کے شاندار مظاہرے نے سب کو دنگ کردیا۔

خطروں سے کھیلنا تو ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن کرتب بازی کے شوق میں بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ 

ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھی پری کو ہی دیکھ لیں جو برف پوش ٹریک پر اسنو بورڈنگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو سے تعلق رکھنے والی 6 سالہ Vasilisa Ermakova نامی بچی چھوٹی سی عمر سے ہی اسنو بورڈنگ کرنا سیکھ رہی ہے اور برف پوش پہاڑوں پر اسنو بورڈنگ کرتے ہوئے کرتب دکھانے کی صلاحیت بھی خوب رکھتی ہے جبکہ ایک ماہر اسنو بورڈر بننے کے لیے باقاعدہ تربیت بھی لے رہی ہے۔ 

تازہ ترین